اسرائیل نے گذشتہ ہفتے شامی علاقے میں لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے معروف ارکان پر حملہ کرکے ''نئے قواعد'' وضع کرنے کی کوشش کی ہے۔
یہ بات حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے حملے میں مارے گئے جنگجوؤں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔شام کے اسرائیل کی سرحد کے نزدیک واقع صوبے القنیطرہ میں گذشتہ ہفتے صہیونی فوج کے میزائل حملے میں حزب اللہ کے مقتول کمانڈر عماد مغنیہ کے بیٹے سمیت متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔ان کے ساتھ پاسداران انقلاب ایران کے ایک میجر جنرل بھی ہلاک ہوئے تھے۔
شیخ نعیم قاسم نے سوگواروں کی تقریب میں کہا کہ ''یہ صہیونیت کی فوجی مساوات قائم کرنے کی ایک نئی کوشش ہے۔انھوں نے اس طرح کے حملوں کے ذریعے وہ کچھ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے جو وہ جنگ میں حاصل نہیں کرسکے تھے لیکن اسرائیل اب اتنا کمزور ہے کہ وہ نئے اقدامات یا نئے قواعد وضع کرنے کی صلاحیت کا حامل نہیں ہے''۔
0 comments:
Post a Comment