• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, January 24, 2015

    اوباما سمیت عالمی رہنماوں کا شاہ عبداللہ کیلیے اظہار تعزیت

    مصری صدر، شاہ اردن اور نواز شریف کا جنازے کے لیے دورہ

    امریکی صدر براک اوباما سمیت مختلف عالمی رہنماوں نے خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر ملال پر دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سعودی عوام کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کے لیے خدمات اور امن کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اوباما نے مرحوم شاہ عبداللہ کو ایک راست باز قائد قرار دیتے ہوئے کہا وہ گہری کمٹمنٹ رکھنے والی ایک حوصلہ مند شخصیت تھے۔ان کے ساتھ مل کر امریکا نے بہت سے چیلنجوں کا مقابلہ کیا اور میں نے ان کے نکتہ نظر کو ہمیشہ قابل قدر پایا، ان کی بدولت دوطرفہ والہانہ اور حقیقی دوستی کا معترف ہوں۔
     

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اوباما سمیت عالمی رہنماوں کا شاہ عبداللہ کیلیے اظہار تعزیت Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top