پاکستان
ایک بہترین دوست سے محروم ہو گیا
پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف نے سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ
بن عبدالعزیز کےانتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا
تھا کہ شاہ عبداللہ کے انتقال سے پاکستان ایک بہترین دوست سے محروم ہو گیا ہے۔ایک
بیان میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خادم الحرمین شریفین کی حیثیت سے شاہ
عبداللہ کا پاکستانی عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام تھا، دکھ کی اس گھڑی میں پوری
پاکستانی قوم سعودی شاہی خاندان کےساتھ ہے۔
0 comments:
Post a Comment