• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, January 27, 2015

    عالمی ایشوز پر روس۔ اسرائیل موقف ہم آہنگ ہے: لافروف



    روس کے وزیرخارجہ سرگی لافروف نے کہا ہے کہ عالمی مسائل کے حوالے سے ان کے ملک اور اسرائیل کے موقف میں زیادہ اختلاف نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے موقف میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
    ان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ عالمی قانون ہی کے تحت ہونی چاہیے۔ تل ابیب اور ماسکو کے اس کے سوا کسی دوسرے راستے کے حامی نہیں ہیں۔
    سرگی لافروف نے خبردار کیا کہ فلسطین۔ اسرائیل تنازع حل ہوا نہ تو خطے میں مذہبی بنیادوں پر جنگ چھڑ سکتی ہے۔ عالمی برادری اورعرب ممالک خطے میں مذہبی جنگ چھڑنے کو روکنے کے لیے فلسطین۔ اسرائیل تنازع حل کرائیں۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین ۔ اسرائیل الگ سے کوئی تنازع نہیں بلکہ اصل تنازع عربی اور یہودی کا ہے جو پچھلی ایک صدی سے چلا آ رہا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عالمی ایشوز پر روس۔ اسرائیل موقف ہم آہنگ ہے: لافروف Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top