• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, January 27, 2015

    مصر میں ہلاکتوں پر ترکی کا اظہار افسوس

    مصر میں ہلاکتوں پر ترکی کا اظہار افسوس


    ترک دفتر خارجہ نے مصری انقلاب کے چوتھے برس کے موقع پر سیکورٹی فورسسز کی مداخلت کےد وران ہلاک اور زخمی ہونے والے مصری بھائیوں کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہےوزارتِ خارجہ سے مصر کے بارے میں جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ " ہم بنیادی ترین انسانی حقوق اور آزادی کو پاؤں تلے روندھے جانے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔" 
    وزارت خارجہ نے تحریری اعلامیہ میں واضح کیا ہے کہ "25 جنوری کے روز تحریر اسکوائر کے انقلاب کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر مصر بھر میں منعقدہ پر امن مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسسز کے بے جا طاقت کا استعمال کرنے سے مصری بھائیوں کی ہلاکتیں انتہائی افسوس دہ امر ہے۔ ہم زخمیوں کی جلد ازجلد صحتیابی کے دعا گو ہیں۔"
    اعلامیہ میں علاوہ ازیں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ عالمی برادری مصر میں مزید خون خرابہ ہونے سے قبل ہی ضرور اقدامات کرے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر میں ہلاکتوں پر ترکی کا اظہار افسوس Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top