مصر میں 25 جنوری کے فوجی انقلاب کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر مظاہرے
، 15 افراد ہلاک
مصر میں 25 جنوری 2011ء کو برپا ہونے والے انقلاب
کی سالگرہ کے موقع پر تشدد کے مختلف واقعات میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ
سکیورٹی فورسز کی بھاری تشدد کے واقعات کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مصر کے دوسرے
بڑے شہر اسکندریہ میں اتوار کو مظاہرے میں شریک ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا
اور بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا ہے۔ قاہرہ کے مشہور میدان
التحریر میں ہفتے کے روز اسی طرح ایک خاتون گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی تھی۔
قاہرہ کے علاقے ہیلیو پولیس میں ایک بم دھماکے میں
دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار علاقے میں
ایک اسپورٹس کلب کے باہر حفاظت پر مامور پر تھے اور اس دوران انھیں بم حملے میں
نشانہ بنایا گیا ہے۔
مصری حکومت نے سابق مطلق العنان صدر حسنی مبارک کے
خلاف عوامی احتجاجی تحریک کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے
ہیں اور قاہرہ میں سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔انھوں نے رعمسیس
اسکوائر میں مظاہرہ کرنے والے افراد کو اشک آور گیس کے گولے پھینک کر منتشر کردیا
ہے۔
0 comments:
Post a Comment