ردعمل کا خطرہ، حسنی مبارک کے
بیٹوں کی رہائی موخر
مصر میں طویل عرصے تک مطلق العنان حکمران رہنے والے
حسنی مبارک کے بیٹوں اعلی اور جمال مبارک کی رہائی موخر ہو گئی ہے۔ دونوں بیٹوں کے
خلاف
کرپشن کے مقدمے میں ری ٹرائل میں التواء کے بعد میڈیا میں خبریں آئی تھیں کہ
وہ اب رہا ہو کر گھروں کو جا سکتے ہیں ۔اگرچہ کہ سرکاری میڈیا نے
جمعہ کے روز اطلاع دی تھی کہ ان دونوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ تاہم دو دن بعد بھی
ان کی رہائی ممکن نہ ہو سکی تو جیل حکام نے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر بتایا کہ
رہائی کے وقت سے ذرا پہلے رہا نہ کرنے کا حکم مل گیا تھا۔سرکاری ذرائع سے معلوم
ہوا ہے کہ رہائی نہ کرنے کی وجہ عوامی رد کا عمل خوف بنا ہے۔ ان دو نوں بھائیوں پر
الزام ہے کہ انہوں نے کم از کم سولہ ملین ڈالر کی رقم کا غبن کیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment