• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, January 27, 2015

    مصر میں صحافیوں کی یونین کا احتجاج

    مصر میں صحافیوں کی یونین کا احتجاج


    مصرکے صحافیوں کی یونین نے کہا ہے کہ پریس سے منسلک افراد کے خلاف اپنائی جانے والی پالیسیوں کو قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔ مصر کی اخباری یونین نے اس موضوع سے متعلق جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ مصر میں فوجی انقلاب  کی سالگرہ کے موقع پر ہونے والے مظاہروں کی کوریج کرنے پر اخباری نامہ نگاروں کا تعاقب کر نا اور جاسوسی کرنا انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خاص طور پر فوٹوگرافروں کا تعاقب کرتے ہوئے ان پر شدید دباو ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یونین کے مطابق کئی ایک صحافیوں کو حراست میں بھی لیا جاچکا ہے اور کئی ایک فوٹو گرافروں کو مار پیٹ کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ پریس اپنے مقدس فرائض کا ادا کرنے میں مصروف ہے اور اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیا جانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر میں صحافیوں کی یونین کا احتجاج Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top