مصر:پولیس اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکا، ایک شخص ہلاک
مصر میں پولیس اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص
ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی
حکام نے
بتایا کہ مغربی شہر الیگزینڈریا میں پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری
کار کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے اڑا دیا گیا ،سیکورٹی حکام کاکہناہے کہ اسکندریہ
میں صبح کے وقت ہونے والے کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، یہ کار مبینہ
طور پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اسٹیشن کے قریب کھڑی کی تھی۔حملے میں دو
افراد زخمی بھی ہوئے تاہم ہلاک و زخمی ہونے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو
سکی۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے مغربی اسکندریہ میں پولیس
اسٹیشن پر آتشی بم سے حملہ کیا، جس سے عمارت کے ایک حصے میں معمولی آگ لگی، تاہم
زیادہ نقصان نہیں ہوا۔
0 comments:
Post a Comment