لبنانی ملیشیا کا سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج کی نو گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ
اسرائیل کے مقبوضہ شامی علاقے گولان پر مارٹر بموں کے حملے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے اس حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔
اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد کے نزدیک ٹینک شکن میزائل کے حملے میں چار فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ حزب اللہ کے المنار ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ گولان کی چوٹیوں پر واقع شبعا فارمز کے علاقے میں حملے میں اسرائیلی فوج کی نو گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment