متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون کرین آپریٹر
متحدہ عرب امارات نے حالیہ برسوں کے دوران دن دُگنی اور
رات چوگنی ترقی کی ہے اور تعمیر وترقی کے شعبے میں اس کے شہروں نے کئی عالمی
اعزازات اپنے نام کر لیے ہیں۔یو اے ای کے دارالحکومت ابوظبی کو اب یہ اعزاز حاصل
ہوگیا ہے کہ عائشہ حسن عبدالرحمان المرزوقی اس کی خلیفہ بندر گاہ پر پہلی خاتون
کرین آپریٹر بن گئی ہیں۔
اٹھائیس سالہ عائشہ امارات ہی کی شہری ہیں۔وہ
ابو ظبی بندرگاہ کی ایک بڑی سپر پوسٹ پینامیکس کرین چلاتی ہیں،اس کرین کا وزن 1932
ٹن اور اونچائی 126.5 میٹر ہے۔ان کا کام کرین کے ذریعے بحری جہازوں سے کنٹینروں کو
اتارنا ہے۔ان کی کرین 90 ٹن تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment