ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ خطے میں پیدا ہونے والے مسائل کی جڑ فلسطین پر یہودیوں کا قبضہ ہے اور عالمی روئے عامہ اس کے وجود کی مذمت کرتی ہے ۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے پیر کے روز تہران میں نئے اردنی سفیر کو اعتماد کی سند دیتے ہوے کہا کہ فلسطینی عوام کی قسمت اور مسجد اقصی مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے اور یہ تمام مسلم دنیا کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اور یروشلم پر یہودیوں کا قبضہ اور فلسطینوں کی نقل مکانی سراسر مسلمانوں کو تکلیف دیتی ہے اور یروشلم پر یہودیوں کا قبضہ قبول نہیں ہے ۔ اور انہوں نے اردن کے اردگرد زمین پر قبضہ ، عراق اور شام اور اس کے ساتھ ساتھ دہشگردی کا مسئلہ اور خطے میں عدم استحکام کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ ایران مشرق وسطی میں امن و استحکام کرنے کا منتظر ہے اور بے گھر فلسطینوں کو ان کے گھروں میں واپسی بھیجنے کا منتظر ہے ۔
مزید انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اردن کے ساتھ اقتصادی ، سیاسی ، ثقافتی اور دوستانہ تعلقات کا منتظر ہے ۔
0 comments:
Post a Comment