• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, January 24, 2015

    سعودی عرب: شامی و عراقی یتیموں کو گود لینے کی ممانعت

    عالمی ادارے اس معاملے میں کام کر رہے ہیں: وزارت سماجی امور

    سعودی وزارت سماجی امور نے شام اور عراق ایسے ممالک کے جنگ زدہ یتیم بچوں کو گود لینے کی ممانعت کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت سماجی امور کی ڈائریکٹ لطیفہ التمیمی کا کہنا ہے '' وزارت عرب ملکوں کے ان یتیم بچوں کو گود لینے والے سعودی شہریوں کو وسائل مہیا نہیں کرے گی۔وزارت سماجی امور کی ڈائریکٹر لطیفہ التمیی نے بتایا حال ہی میں سعودی خاندانوں نے پانچ سو ساٹھ سعودی یتیم بچوں کو گود لیا ہے۔ ان بچوں کی پیدائش سے متعلق دستاویزات بھی موجود ہیں اور پاسپورٹوں سمیت دیگر ضروری دستاویزات بھی دستیاب ہیں۔واضح رہے ان خاندانوں کو سعودی وزارت سماجی امور ماہانہ تین ہزار ریال کی امداد بھی دیتی ہے۔ اسی طرح ان سعودی یتیم بچوں کے لیے علاج کی مفت سہولیات کے علاوہ بنک اکاونٹس کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہیں۔ تاہم سعودی خاندانوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ گود لیے گئے ان یتیم بچوں کے والدین کے ناموں میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے۔ لطیفہ التمیمی نے کہا انہوں سے نظام میں ابھی تک کوئی خرابی یا برائی نہیں دیکھی ہے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب: شامی و عراقی یتیموں کو گود لینے کی ممانعت Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top