جرمنی:سعودی عرب کو اسلحے کی برآمد
روکنے کا فیصلہ
جرمنی
نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں اتھل پتھل اور عدم استحکام کی صورت حال کے پیش نظر سعودی
عرب کو اسلحے کی برآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی
عرب کی جانب سے ہتھیاروں کے آرڈرز کو سیدھے سبھاؤ یا تو مسترد کردیا گیا ہے یا
پھراس معاملے کو مزید غور کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے۔
سعودی عرب کو جرمن ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ گذشتہ بدھ
کو قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔اس کونسل میں جرمن چانسلر اینجیلا مرکل
،وائس چانسلر سمگار گبریل اور سات وزراء شامل ہیں۔اخبار نے سرکاری ذرائع کے حوالے
سے لکھا ہے کہ خطے میں اسلحہ بھیجنے کے لیے صورت حال انتہائی غیر مستحکم ہے۔تاہم
سعودی عرب دین اسلام کی جائَے پیدائش ہونے کے ناتے مسلم اور عرب دنیا میں ایک اہم
مقام کا حامل ہے۔اس کا اندازہ ہفتے کے روز مرحوم شاہ عبداللہ کی وفات پر سعودی عرب
آنے والے عالمی رہ نماؤں سے بھی کیا جاسکتا ہے۔
Link
0 comments:
Post a Comment