حسنی مبارک کے دونوں بیٹے جیل سے رہا
مصر کے معزول صدر حسنی مبارک کے دونوں بیٹوں علاء
اور جمال مبارک کو سوموار کی صبح جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
قاہرہ کی ایک اعلیٰ عدالت نے گذشتہ ہفتے علاء اور
جمال مبارک کو کرپشن کے مقدمے میں سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے کر ان کی رہائی کا
حکم دیا تھا۔قاہرہ کی فوجداری عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ دونوں بھائی پہلے
ہی مقدمے کی سماعت سے قبل زیادہ سے زیادہ اٹھارہ ماہ کا عرصہ جیل میں گزار چکے
ہیں۔اس لیے انھیں ان کے خلاف کرپشن کے مقدمے کی دوبارہ سماعت کی صورت میں بھی
زیرحراست نہیں رکھا جاسکتا ہے۔
عدالت کے اس حکم کے خلاف مصریوں نے سخت ردعمل کا
اظہار کیا تھاجس کے پیش نظر ان کی رہائی مؤخر کردی گئی تھی حالانکہ مصر کے سرکاری
میڈیا نے جمعہ کو ان کی جیل سے رہائی کی خبر بھی جاری کردی تھی لیکن جیل حکام نے
آخری منٹ پر ان کی رہائی مؤخر کردی تھی تا کہ ان کے جیل سے چھوٹنے پر حکومت
مخالفین احتجاجی مظاہرے نہ کرسکیں۔
0 comments:
Post a Comment