یمن میں امریکی سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ
امریکا نے یمن میں طوائف الملوکی اور حکومت کے مستعفی ہونے
سے پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر دارالحکومت صنعا میں واقع اپنے سفارت خانے
کو تاحکم ثانی عوام کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صنعا میں
سفارت خانے کی جانب سے سوموار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ
''ملازمین اور سفارت خانے میں آنے والے دوسرے لوگوں کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا
ہے''۔قبل ازیں امریکی حکام نے کہا تھا کہ انھوں نے سفارت خانے میں اپنے عملے کی
تعداد کم کردی ہے۔
بیان میں
مزید کہا گیا ہے کہ ''سفارت خانہ معمول کے مطابق قونصلر خدمات مہیا نہیں کرسکے گا
اور حکومت کے استعفے اور جاری سکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر امریکی شہریوں کی
صرف ایمرجنسی کی صورت میں محدود پیمانے پر مدد کی جاسکے گی''امریکا
کے ایک سکیورٹی عہدے دار نے واشنگٹن نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پرخبررساں
ایجنسی رائیٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''عوام کے لیے سفارت خانے کو
بند کرنے کا اقدام اس لیے کیا گیا ہے کہ وہ ''افراتفری'' میں گھرا ہوا ہے''۔
0 comments:
Post a Comment