ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ایران اور گروپ
پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب کو
چاہیئے کہ ایرانی عوام کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرے-
ایران کے وزیرخارجہ نے ایرانی پارلیمانی وفد کے دورۂ
کرویشیا کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے حکام اور پارلیمانی وفود کے ایک
دوسرے کے ملکوں کے دوروں کو ضروری قراردیا- اس ملاقات میں کرویشیا کی
وزیرخارجہ وسنا پوسیچ نے بھی اپنے دورۂ تہران پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے
تہران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اپنے ملک کی آمادگی
کا اعلان کیا- انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے
درمیان جاری مذاکرات کے عمل کے نتیجے میں جامع جوہری سمجھوتہ طے پاجائے گا-
0 comments:
Post a Comment