ایران کے نائب وزیرخارجہ مرتضی سرمدی نے دہشتگروں کی مالی مدد بند کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-
ایران کے نائب وزیرخارجہ مرتضی
سرمدی نے اتوار کے روز تہران میں جرمن پارلمینٹ کی ڈپٹی اسپیکر کلودیا روٹ
سے گفتگو میں کہا ہے کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ بعض مغربی اور علاقائی
ممالک، اس وقت دہشتگردی کے خطرے کی طرف متوجہ ہوئے ہیں جب دہشتگردی دہشت
گرد ساری دنیا میں اپنے پیر پھیلا چکے ہیں- انہوں کہا کہ اب ان پالیسیوں میں
تبدیلی کی ضرورت ہے کہ جن کی بدولت، عالمی سطح پر دہشتگردی کو فروغ حاصل
ہوا ہے- ایران کے نائب وزیرخارجہ مرتضی سرمدی نے مذہبی مقدسات کی توہین
کیلئے آزادی بیان کے غلط استعمال اور اسی طرح اسلاموفوبیا کے رواج کو بھی
نادرست قرار دیا اور کہا کہ اس سے صرف انتہا پسندی بڑھے گی- اس ملاقات میں
جرمن پارلمینٹ کی ڈپٹی اسپیکر کلودیا روٹ نے بھی علاقے میں دہشتگردی کا
مقابلہ کرنے میں ایران کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، بحران شام کے
سلسلے میں سیاسی حل کو بروئے کار لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا- انھوں نے
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ داعش اور دیگر تکفیری دہشتگرد گروہوں کا، دین
اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے،
مزید انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو دین اسلام کے حقائق اور
اس کی تعلیمات سے روشناس کرائے جانے کی ضرورت ہے- واضح رہے کہ دہشت گردی کے
تعلق سے امریکا سمیت مغربی ملکوں نے آج بھی دوہرے معیارات قائم کررکھے ہیں
کہ جن کی بنا پر دہشت گردوں کو پھلنے پھولنے کا موقع مل رہا ہے-
0 comments:
Post a Comment