• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, January 28, 2015

    یمن حوثی گروپ انصاراللہ حزب اللہ کا نیا ایڈیشن ہے۔

    یمن حوثی گروپ انصارللہ حزب اللہ کا نیا ایڈیشن ہے۔


    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خصوصی ایلچی علی شیرازی نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ یمن میں شورش میں سرگرم اہل تشیع مسلک کا حوثی گروپ "انصار اللہ" لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی ایک نئی شکل ہے جو یمن میں سر گرم عمل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثی گروپ جلد ہی اسلام دشمنوں کے خلاف ایک نئے محاذ میں داخل ہو جائے گا۔ایک انٹرویو میں علی شیرازی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یمن کے حوثی گروپ اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ سمیت شام اور عراق کے کئی عسکری گروپوں کی براہ  راست مدد کر رہا ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق علی شیرازی کا کہنا تھا کہ انصاراللہ کوئی چھوٹی تنظیم نہیں بلکہ وہ یمنی قوم کی نمائندہ جماعت ہے اس کی جانب سے یمنی حکومت کے خلاف بغاوت عوامی انقلاب ہے اور انہوں نے کہا کہ ایران حوثیوں کو حزب اللہ کی ماند سمجھتا ہے ۔خیال رہے کہ ایران کے کسی عہدیدار کی جانب سے یمن کے حوثی گروپ کی حمایت کا یہ پہلا اعلان نہیں ،اس سے قبل بھی ایرانی حکام کی جانب سے یمن کے حوثیوں کی کھلے عام حمایت کی جاتی رہی ہے۔



    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن حوثی گروپ انصاراللہ حزب اللہ کا نیا ایڈیشن ہے۔ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top