• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, January 28, 2015

    صدر اوباما کا شاہ سلمان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال

    امریکا عرب ،اسرائیل تنازعہ طے کرانے میں کردار ادا کرے:سعودی شاہ 


    امریکی صدر براک اوباما نے سعودی دارالحکومت الریاض میں آمد کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ان سے مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دوطرفہ تعلقات ،مشرق وسطیٰ کی صورت حال ،عرب، اسرائیلی تنازعے اور ایران سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔اس ملاقات کے بعد سعودی عرب کے شاہی دیوان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ''شاہ سلمان نے صدر اوباما پر عرب اسرائیلی تنازعے کے حل کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا ہے۔دونوں لیڈروں نے یمن اور شام میں جاری بحرانوں اور ان کے تناظر میں ایرانی فائل پر بھی بات چیت کی ہے''۔ 

     

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: صدر اوباما کا شاہ سلمان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top