شہزادہ
محمد بن نایف سعودی عرب کے ولی عہد دوم مقرر
سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف کو ایک شاہی
فرمان کے ذریعے ولی عہد دوم مقرر کردیا گیا ہے۔شہزادہ محمد بن نایف سعودی عرب کے
نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے
بھتیجے ہیں۔جمعہ کی صبح شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد جاری کردہ ایک شاہی فرمان
میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن نایف ولی عہد دوم ہوں گے اور نئے ولی عہد شہزادہ
مقرن بن عبدالعزیز کے بعد ان کا نمبر ہے اور وہ ان کے نائب ہوں گے۔
0 comments:
Post a Comment