گذشتہ کئی روز سے کرد جنگجوؤں اور داعش کے شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری تھی تاہم اب کرد حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوبانی شہر کو داعش سے مکمل طور پر آزاد کروا لیا ہے تاہم شہر کے مشرقی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے اور داعش کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کیا جا رہا ہے۔
شہر پر قبضے کے بعد کرد جنگجوؤں نے"مامید اور ترمک"علاقوں پر اپنے پرچم بھی لہرا دیے ہیں، یاد رہے کہ کوبانی میں کرد جنگجوؤں اور داعش کے شدت پسندوں کے درمیان 112 دن تک شدید قسم کی جنگ جاری رہی جس میں دونوں اطراف کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔
0 comments:
Post a Comment