• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, January 26, 2015

    مصر میں خواتین مبلغات کو تبلیغ کی اجازت مل گئی

    مصر میں خواتین مبلغات کو تبلیغ کی اجازت مل گئی



    مصری حکومت نے مسلمان خواتین کے تبلیغ کے میدان میں مواقع پیدا کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ سرکاری  اخبار الاہرام کے مطابق اب خواتین کو مساجد سے منسلک تبلیغی شعبے ، تعلیمی شعبے کے ساتھ ساتھ صحت عامہ کے شعبے خدمات انجام د ینے کی اجازت ہو گی۔
    خواتین اس حوالے سے مساجد کے فورمز اور لیکچرز کے شعبوں میں کام کر سکیں گی۔ یہ پیش رفت سابق عبوری صدر عدلی منصور کے جاری کیے گئے احکامات اور حکومت مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے کوششوں کی ایک کڑی کے حوالے سے ہے۔ تاکہ مساجد کے معاملات کی نگرانی بھی کی جا سکے۔واضح رہے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں پر الزام ہے کہ وہ مساجد کو اپنی حکومت مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ خواتین کو اس معاملے میں کردار دینے سے اخوان کے کار کنوں کا کردار محدود ہو جائے گا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر میں خواتین مبلغات کو تبلیغ کی اجازت مل گئی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top