مصری فوج کا غزہ سے متصل سرحد خالی کرنے
کا حکم
مصری فوج نے فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے متصل
سرحد پر مقیم 250 خاندانوں کو فوری طور پر گھر خالی کرنے اور دوسرے مقامات پر
منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے تاکہ سرحد کے آر پار آمد و رفت کے لیے بنائی گئی سرنگوں
اور عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے نیا آپریشن شروع کیا جا سکے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر کے زیر انتظام رفح
سٹی کونسل کے چیئرمین میجر جنرل محمد السعدنی نے میڈیا کو بتایا کہ غزہ کی سرحد پر
مقیم اڑھائی سو خاندانوں کو دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی
ہے تا کہ سرحد پر عسکریت پسندوں کی آمد ورفت روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا
سکیں۔
میجر جنرل السعدنی نے رفح کے مکینوں سے ملاقات بھی
کی۔ ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ سرحد پر 300 میٹر کے علاقے کو خالی کرنے کی
تیاری شروع کی گئی ہے۔ نقل مکانی کرنے والے ہر خاندان کو ماہانہ 300 مصری پاؤنڈز
تین ماہ تک معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
میڈیا
رپورٹس کے مطابق مصر کی جانب واقع رفح شہر کے دسیوں خاندانوں نے مکانات خالی کرنے
کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے جبکہ 120خاندانوں کی جانب سے معاوضوں کے بدلے
میں متبادل مقامات پر منتقلی کے لیے حامی بھری ہے۔
0 comments:
Post a Comment