بدھ کے روز ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یان الیاسون سے ملاقات کے دوراں کہا ایران کا مقصد خطے اور دنیا میں امن و استحکام کو قائم رکھنا ہے ۔
مزید انہوں نے کیا ہے کہ طہران ہمیشہ دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف برسرپیکار رہا ہے۔ اور ایرانی وزیر خارجہ نے خطے اور عالمی ممالک کو اس خطرے سے نمٹنے کی طرف دعوت دی ہے ۔
اور انہوں نے یمن میں حالیہ معاہدے کی حمایت پر زور دیا ہے کہ سب کو چاہیے کہ وہ اس معاہدے کو مضبوط بناے نہ کے اس کو کمزور کیا جاے
دوسری جانب یان الیاسون نے عراق اور شام میں جاری جھرپوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کی روشنی میں مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جسا کے ایران اور سعودی عرب ہیں۔
اور انہوں اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش امن کیلے بہت بڑا خطرہ ہے خطے کے اندر اور خطے کے باہر سب کیلے داعش بہت بڑی مشکل ہے ۔
اور انہوں نے علاقائی مسائل کو حل کرنے میں ایران کے کردار کو بیان کیا اور انہوں نے ایران اور اقوام متحدہ کے ساتھ باہمی مشاورت جاری رکھنے پر زور دیا۔
0 comments:
Post a Comment