مصر: مرسی نواز گروپ پر پابندی عاید
مصر کی حکومت نے برطرف صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی
بحالی کے لیے تحریک چلانے والے ایک پریشر گروپ پر پابندی عاید کردی ہے۔
مصری وزیراعظم ابراہیم محلب نے جمعرات کو ایک حکم
نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت قومی اتحاد برائے حمایت قانونی حاکمیت اور استرداد
فوجی بغاوت کو توڑ دیا گیا ہے اور اس کے سیاسی بازو حریت پارٹی پر بھی پابندی عاید
کردی گئی ہے۔انھوں نے یہ اقدام اس اتحاد کے خلاف ایک عدالتی فیصلے کے تحت کیا ہے۔
اس قومی اتحاد میں اخوان المسلمون کے حامی اور
دوسرے گروپ شامل تھے اور اس کو گذشتہ سال جولائی میں تب آرمی چیف عبدالفتاح السیسی
کے ہاتھوں ملک کے جمہوری طور پر پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کے
ردعمل میں قائم کیا گیا تھا اور اس کے تحت ملک بھر میں حکومت کے خلاف احتجاجی
مظاہرے کیے جاتے رہے ہیں۔
تاہم
اب ڈاکٹر مرسی کی برطرفی کے خلاف چلائی جانے والی تحریک کا زور کافی حد تک ٹوٹ چکا
ہے اور اب اس تحریک میں پہلے جیسا دم خم نہیں رہا ہے۔
0 comments:
Post a Comment