مصر: مظاہرہ کرنے والے 34 طلباء گرفتار
مصر
میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرہ کرنے والے 34 طلباء کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی خبر
رساں ادارے کے مطابق قاہرہ میں الازہر یونیورسٹی کے 80 سے زائد طلباء نے حکومت
کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اہم شاہراہیں بند کر کے ان پر ٹائر جلائے۔
اس موقع پر پولیس نے طلباء کو منتشر کرنے کیلئے ان پر ربڑ کی گولیاں فائر کیں اور آنسو
گیس کا استعمال بھی کیا۔ طلباء نے سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔ مظاہرین اور فورسز
کے درمیان جھڑپوں کے دوران متعدد طلباء اور پولیس اہلکار زخمی ہو گئے پولیس نے 34
سے زائد طلباء کو گرفتار کر لیا۔
0 comments:
Post a Comment