• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, October 30, 2014

    ایران نے ایٹمی تنصیب پر امریکی سائبر حملہ ناکام بنا دیا

    ایرانی خبر رساں ادارے”فارس“ کے مطابق حال ہی میں سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے چیئرمین کرنل غلام رضا حلالی نے تہران میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ ”ایرانی ماہرین نے امریکی ہیکرز کا سائبر حملہ پوری قوت سے ناکام بنا دیا ہے“۔ حلالی نے دعویٰ کیا کہ امریکی ہیکرز نے ”اولمپک کھیلوں“ کی تاک میں ایرانی جوہری تنصیبات کے کمپیوٹر سسٹم تک رسائی کی ناکام کوشش کی تھی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران کی جانب سے سائبر حملے کے منہ توڑ جواب کے بعد امریکی فوج میں سائبر فورس کے چیف کو اس کے عہدے سے ہٹا دیا ہے کیونکہ اس نے امریکی صدر کو ایرانی تنصیبات پر سائبر حملوں کے بارے میں غلط بریفنگ دی تھی۔خیال ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ 24 اگست کو وسطی شہر اصفہان میں ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔ ایران نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ ڈرون مغربی ممالک اور امریکا کے تعاون سے اصفہان میں”نطنز“ ایٹمی ری ایکٹر کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا تھا۔ خیال رہے کہ ”نطنز“ ایران کا سب سے بڑا ایٹمی ری ایکٹر ہے جہاں یورنیم کے 16 ہزار سینٹری فوجز افزودہ کیے جا چکے ہیں۔ایران کی سرکاری توانائی ایجنسی کے وائس چیئرمین اصغر زار عان نے تہران کی جوہری سرگرمیوں کی جاسوسی کے لیے باقاعدہ طور پر جرمنی، فرانس، برطانیہ کا نام لیا ہے اور کہا یہ ہے کہ ممالک امریکا کی قیادت میں ایران کی جوہری صلاحیت جانچنے کے لیے جاسوسی کر رہے ہیں۔


     link

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران نے ایٹمی تنصیب پر امریکی سائبر حملہ ناکام بنا دیا Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top