• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, October 29, 2014

    امیر کویت کی سعودی شاہ عبداللہ سے بات چیت

    امیر کویت کی سعودی شاہ عبداللہ سے بات چیت

    سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے امیرِکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے الریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
    سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے منگل کی شب جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ''دونوں رہ نماؤں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے''۔
    امیرِ کویت نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی ہے۔ ایس پی اے نے اس ملاقات کی تفصیل نہیں
       بتائی۔




    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: امیر کویت کی سعودی شاہ عبداللہ سے بات چیت Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top