• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, June 19, 2015

    کویت میں دہشت گردی پر نگرانی ، کیمرے نصب

    کویت میں دہشت گردی پر نگرانی ، کیمرے نصب


    کویت عام مقامات جیسے شاپنگ مالز، سوپر مارکٹس اور ہوٹلز میں جاسوس کیمرے نصب کرے گا تاکہ صیانتی انتظامات میں اضافہ کیا جاسکے اور جرائم اور دہشت گردی کے بارے میں اندیشوں کا ازالہ کیا جاسکے۔ پارلیمنٹ نے آج متفقہ طور پر ایک قانون کی منظوری دی ہے۔ وزیر داخلہ کویت شیخ محمد خالد الصبا نے کہا کہ قانون سازی ضروری تھی تاکہ جرائم کے انسداد کیلئے صیانتی انتظامات میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کو تیقن دیا کہ انفرادی خلوت کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ بعد ازاں اس بل پر بحث ہوئی۔ قانون کے مطابق کیمروں کا غلط استعمال کرتے ہوئے افراد پر 33000 امریکی ڈالر جرمانہ کیا جاسکتا اور دو سال کی سزائے قید دی جاسکتی ہے لیکن مباحث کے بعد بل کو قطعیت دیتے ہوئے سزائے قید کو دس سال اور جرمانہ کو ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر آن لائین جرائم کیلئے اور دہشت گردی کے لئے کردیا گیا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کویت میں دہشت گردی پر نگرانی ، کیمرے نصب Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top