مصر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی
مصرسے بڑے پیمانے پر سرگرم سیاسی افراد کو سزائیں دیئے جانے، مخالفین کو سرکوب کرنے اور بڑے پیمانے پر آزادی اظہار کی خلاف ورزیوں اور محمد مرسی کے سیکڑوں حامیوں کودی جانے والی سزاون کی رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں۔
قاہرہ کے جنوب میں واقع شہر سوھاج کی عدالت نے کل جمعرات کو مصر کے بر طرف کئے جانے والے صدر محمد مرسی کے 52 حامیوں کو سکیورٹی فروسز کے خلاف مزاحمت کرنے، پر تشدد واقعات میں ملوث ہونے، حالات کو خراب کرنےاور 14 جنوری 2014 کے ریفرنڈم کے اجتماع میں ہتھیار جانے کے الزامات کے تحت 3سے 10سال تک کی سزائیں سنائیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جولائی 2013 میں محمد مرسی کی بر کناری کے بعد مرسی کے 1400 حامیوں کو ہلاک اور 20 ہزار کے قریب حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں سے سیکڑوں کو فوری ٹرائل کی عدالتوں سے عمر اور موت کی سزائیں سنائی گئیں۔
0 comments:
Post a Comment