• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, June 2, 2015

    ڈاکٹر مرسی کی سزائے موت سے متعلق حتمی فیصلہ مؤخر

    ڈاکٹر مرسی کی سزائے موت سے متعلق حتمی فیصلہ مؤخر


    مصر کی ایک عدالت نے برطرف صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو سنائی گئی سزائے موت سے متعلق حتمی فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔ڈاکٹر مرسی ،اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع ،نائب مرشد عام خیرت الشاطر اور جماعت کے ایک سو پانچ کارکنان کو مصر کی اس عدالت نے 16 مئی کو سنہ 2011ء کے اوائل میں ایک جیل کو توڑنے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔عدالت نے ڈاکٹر مرسی اور ان کے ساتھیوں کو سنائی گئی سزائے موت کے فیصلے کو توثیق کے لیے ملک کے مفتی اعظم کے پاس بھیجا تھا اور اس مقدمے کا حتمی فیصلہ آج منگل کو سنا یا جانا تھا۔اب عدالت کے جج شبعان الشامی نے کہا ہے کہ جیل توڑنے کے مقدمے کا حتمی فیصلہ 16 جون کو سنایا جائے گا۔جج کا کہنا ہے کہ مفتیِ اعظم کی فیصلہ پر رائے آج صبح ہی موصول ہوئی ہے اور اس پر ابھی عدالت نے غور کرنا ہے۔جج نے کہا ہے کہ آیندہ سماعت پر برطرف صدر اور اٹھارہ دوسرے مدعا علیہان کے خلاف جاسوسی کے الزام میں قائم مقدمے کا بھی فیصلہ سنایا جائے گا۔جاسوسی کے الزام میں کل چونتیس افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ان میں سے سولہ کو پہلے ہی سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔استغاثہ کے مطابق مدعا علیہان پر الزام تھا کہ انھوں نے غیرملکی قوتوں ،فلسطینی گروپ حماس اور ایران کے ساتھ مل کر مصر کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کی تھی۔



    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ڈاکٹر مرسی کی سزائے موت سے متعلق حتمی فیصلہ مؤخر Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top