• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, June 2, 2015

    مصر:حسنی مبارک کی جماعت کے دفاترکی مسماری شروع

    مصر:حسنی مبارک کی جماعت کے دفاترکی مسماری شروع


    مصر میں حکومت نے سابق صدر حسنی مبارک کی سیاسی جماعت کے صدر دفتر کی عمارتوں کو مسمار کرنا شروع کردیا ہے ۔عرب ویب سائٹ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں التحریر اسکوائر کے قریب دریائے نیل کے کنارے حسنی مبارک کی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی دفاتر کو سابق صدر کے خلاف احتجاجی تحریک کے دوران نذر آتش کردیا گیا تھا تاہم دو ماہ قبل حکومت نے انہیں مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔ ان عمارتوں کو گرائے جانے کے بعد زمین قریب واقع ایک عجائب گھر کو الاٹ کردی جائے گی۔ادھرمصر کی ایک اعلیٰ عدالت نے ایک معروف وکیل اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ماہ نور المصری اور دو دیگر افراد کو ایک پولیس اسٹیشن پر حملے کے جرم میں 15 ماہ قید کی سزا سنادی۔ 
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر:حسنی مبارک کی جماعت کے دفاترکی مسماری شروع Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top