• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, June 3, 2015

    "داعشی" فلم ساز اور فوٹوگرافرعراقی فوج کے حملے میں ہلاک

    عراق کے انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ الانبار میں دولت اسلامیہ "داعش" کے ٹھکانے پر فوج کے ایک فضائی حملے میں تنظیم کا فلم ساز اور فوٹو گرافر سمیت درجنوں جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
    عراقی وزارت داخلہ کے زیرانتطام انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ فوج کے فضائی حملے میں "داعش" کے درجنوں جنگجو ہلاک کیے گئے ہیں۔ ان میں داعشی فلم ساز ابو سمرہ اور دستاویزی فلموں کا فوٹوگرافر ابو اسامہ الامریکی بھی شامل ہیں۔
    قبل ازیں  عراقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان کی نقل ملی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ فلوجہ کے قریب ایک فضائی حملے میں داعش کے غیرملکی شہریت رکھنے والے دو اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔
    عراقی وزارت داخلہ کے مطابق داعش پر چند ایام میں یہ دوسرا بڑا حملہ ہے جس میں دو اہم داعشی جنگجو مارے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق داعش کے خلاف اس کارروائی کو "مصطفیٰ الصبیحاوی" کا نام دیا گیا ہے۔ الصبیحاوی عراقی فوج میں شامل تھا جسے داعش نے حراست میں لیا اور بعد ازاں اسے زخمی حالت میں فلوجہ پل سے نیچے پھینک دیا گیا تھا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: "داعشی" فلم ساز اور فوٹوگرافرعراقی فوج کے حملے میں ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top