مصری صدر کا مسئلہ
فلسطین کی حمایت کا دوبارہ اعلان
مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے آج فلسطینی صدر اور انکے
ساتھ آنے والے وفدکا ایوان صدر میں
استقبال کیا،اس ملاقات کے دوران مصری صدر نے
فلسطینی مسئلے کے ایک منصفانہ اور
جامع حل کی اہمیت پر زور دیا اور مزید کہا کہ وہاں تمام جماعتوں کو اپنے مفادات
چھوڑ کر ملک کے مسائل کو حل کرنے پر زور
دینا چاہیے۔
فلسطینی صدر محمود عباس جو کہ گذشتہ روز سے مصر کے دارالحکومت گئے ہوئے ہیں
جنہوں نے وہاں عر ب لیگ کے ہنگامی اجلا میں شرکت کی جو کہ فلسطینی علاقوں میں تازہ ترین پیش رفت پر مصری جنرل خالد فوزی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اس اجلاس کے بعد فلسطینی وفد نے مصری
صدر سے ملاقات کی جس میں مصری صدر نےفلسطینی مسئلہ پر اپنی حمایت کا دوبارہ اعلان
بھی کیا۔
0 comments:
Post a Comment