• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, January 15, 2015

    مصر کے معزول ڈکٹیٹر اور ان کے بیٹوں کی قید کی سزا کی منسوخی کا حکم

    مصر کے معزول ڈکٹیٹر اور ان کے بیٹوں کی قید کی سزا کی منسوخی کا حکم


    مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی اپیل کورٹ نے مصر کے معزول ڈکٹیٹر حسنی مبارک اور ان کے بیٹوں کی قید کی سزا کی منسوخی کا حکم سنا دیا۔ایوان ہائے صدارت میں مالی بدعنوانی کیس میں مصر کے معزول ڈکٹیٹر حسنی مبارک اور ان کے بیٹوں کو بالترتیب تین اور چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔اس کیس میں حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں علاء اور جمال کو ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کا غبن کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔کچھ عرصے قبل ان مجرموں نے اپنے خلاف، سنائی جانے والی سزا کے خلاف کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس نے ان کے خلاف سزا ختم کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ حسنی مبارک کے وکلاء کا کہنا ہے کہ اس بات کے پیش نظر کے ان کے مؤکّل کے خلاف، سزا ختم کردی گئی ہے اسلئے اب اس فیصلے کے خلاف دوبارہ اپیل دائر ہونے تک وہ آزاد رہ سکتے ہیں۔مگر مصر کی وزارت داخلہ میں بعض سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بناء پر کہ عدالت نے حسنی مبارک کی رہائی کا حکم نہیں سنایا ہے، اسلئے انھیں جیل میں ہی رکھا جائے گا۔اس میں دو رائے نہیں کہ مصر کے موجودہ حکام، ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کرکے مالی بدعنوانی کیس میں مجرم قرار دیئے جانے والے، اپنے ملک کے سابق ڈکٹیٹر اور ان کے بیٹوں اور ان کے تمام ساتھیوں کی سزائیں ختم اور انھیں رہا کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان مجرموں کے خلاف کیس کی سماعت کے طریقوں سے بھی یہ بات بخوبی واضح ہوجاتی  ہے کہ ان کے خلاف سنائی جانے والی سزاؤں اور ان کے خلاف ثابت ہونے والے جرائم کے درمیان کوئی مطابقت نہیں پائی جاتی
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر کے معزول ڈکٹیٹر اور ان کے بیٹوں کی قید کی سزا کی منسوخی کا حکم Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top