جیل سے رہائی کے بعد بیرون ملک جانے پر پابندی ہوگی
سعودی
دارالحکومت الریاض میں ایک خصوصی عدالت نے تئیس افراد کو دہشت گردی کے مختلف
الزامات میں قصور وار قرار دے کر گیارہ ماہ سے بیس سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں ، یہ تمام مجرمان چھتیس
جنگجوؤں پر مشتمل ایک بڑے گروپ کا حصہ تھے،ان پر انحرافی نظریے کو قبول کرنے ،منی
لانڈرنگ ،ہتھیاروں کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے اور دوسرے متعدد الزامات
کے تحت مقدمہ چلایا گیا ہے، ان میں ایک مدعا علیہ یمنی شہری ہے، عدالت نے اس کو
منی لانڈرنگ کے الزام میں قصوروار ثابت ہونے پر بیس سال قید کی سزا سنائی ہے، اس
سے برآمد ہونے والی رقم ضبط کر لی گئی تھی، اس کو رہائی کے بعد ملک بدر کردیا جائے
گا، باقی تمام مجرمان سعودی شہری ہیں اور عدالت نے قید کی مدت پوری ہونے کے بعد رہائی
پر ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عاید کردی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment