• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, January 1, 2015

    سعودی عرب: وزٹ ویزے پر آنے کےلیے'' ہیلتھ انشورنس'' لازمی

    حج اور عمرہ پر آنے والے اس پابندی سے مستثنی ہوں گے



     سعودی وزیر صحت کے زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس کے بعد سعودی کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل کی طرف سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ ''وزٹ'' ویزے پر آنے والوں کے لیے ''ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازم ہو گا۔ اس بارے میں ایک سرکاری ذمہ دار نے بتایا ہے کہ جو لوگ سعودی ویزے کے لیے درخواست دیتے ہیں یا سعودی عرب میں اپنے قیام میں توسیع کے خواہشمند ہوتے ہیں، یا محض ٹرانزٹ کے لیے انہیں سعودی عرب میں مختصرا قیام کرنا ہو گا انہیں اور ان کے ساتھ موجود زیر کفالت اہل خانہ کو ویزے کے حصول کے لیے ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ لازما پیش کرنا ہو گا۔اس صورت میں ایسے تمام افراد کو کسی حادثے کے باعث ہنگامی علاج معالجے کی سہولیات کے علاوہ ابتدائی طبی امداد دی جا سکے گی۔ ان سہولیات میں ائیر ایمبولینس کی فراہمی ایسی سہولیت بھی شامل ہوں گی ''ہیلتھ انشورنس پالیسی'' کی منظوری سعودی کابینہ دے چکی ہے۔

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب: وزٹ ویزے پر آنے کےلیے'' ہیلتھ انشورنس'' لازمی Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top