ایک اسرائیلی صحافی نے فلسطینی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا
ہے کہ مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں گزشتہ دو ہفتوں کے اندر ایک مسلح گروہ کو گرفتار
کیا ہے۔ اس گروہ نے ایرانی حکومت کی سرپرستی میں چلنے والی تنظیم "حرکت الصابرين" کے لیے ایک
اڈہ قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی ذمہ دار کے مطابق 5 سرگرم کارکنوں کو گرفتار
کیا گیا جنہیں غزہ پٹی میں تنظیم کے ارکان کی جانب سے مالی رقوم دی گئی تھیں تاکہ وہ
اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں پر حملے کرسکیں۔
Saturday, February 6, 2016
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment