سعودی عرب نے اعلان کیا ہے
کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ یہ
اجلاس مارچ میں منعقد ہو رہا ہے۔وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے
گذشتہ برس دسمبر میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی ملکوں پر مشتمل فوجی اتحاد
تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس اتحاد کا مشترکہ کمان سینٹر ریاض میں ہو گا جہاں سے
دہشت گردی کے خاتمے کے آپریشنز کو مربوط کیا جائے گا اور امداد فراہم کی جائے گی۔
اس اتحاد میں سعودی عرب کی قیادت میں 34 ممالک شامل ہیں۔
اتحاد کے سترہ رکن ممالک کا تعلق عرب دنیا سے ہے۔
0 comments:
Post a Comment