ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ بحریہ کا البرز نامی ڈسٹرائر جہاز آبنائےباب المندب پہنچ گیا ہے ۔
ایرانی بحری فوج کے سربراہ ایڈمیرل حبیب اللہ
سیاری نے یونیورسٹی آف نیشنل ڈیفنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایران کی
بحریہ کا چونتیسواں گروہ خلیج عدن اور باب المندب کےعلاقے میں موجود ہے۔
ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ہماری بحریہ کےجہاز دوہزار چھے سے خلیج
عدن اور آبنائے باب المندب میں اور بعض اوقات بحر ہند میں موجود ہیں- انہوں
نے کہا کہ ہمارے بحری جہازوں کو کسی بھی بیرونی جہاز نے کوئی وارننگ نہیں
دی ہے- انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق ہم آزاد سمندر میں موجود ہیں
اور اپنے قومی اور اقتصادی مفادات کا دفاع کر رہے ہیں - ایڈمیرل حبیب اللہ
سیاری نے کہا کہ ہمارے بحری جہاز اس علاقے میں ایران کے تجارتی جہازوں کے
تحفظ اور دفاع کے لئے ہیں اور ہم کسی ملک کے آبی ساحلوں میں داخل نہیں ہوتے
ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment