• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, May 25, 2015

    یمن کے لئے ایرانی امداد کا حامل دوسرا بحری جہاز ۔


    ایران کی طرف سے بحری جہاز کے ذریعہ دوسری امدادی کھیپ، یمن بھیجنے کی تیاری ہو رہی ہے ۔
    یمن کے لئے بحری جہاز کے ذریعہ ارسال کی جانے والی ایران کی ہلال احمر سوسائیٹی کی انسان دوستانہ امداد کی دوسری کھیپ، تیار کی جا رہی ہے- یمن کے لئے یہ امدادی کھیپ ایران کے جنوب مغرب میں واقع امام خمینی بندرگاہ پر بحری جہاز پر لوڈ کی جا رہی ہے- یہ کام اتوار کے روز امام خمینی بندرگاہ پر صوبہ خوزستان کے گورنر کی موجودگی میں شروع ہوا- صوبہ خوزستان کی ہلال احمر سوسائیٹی کے سربراہ علی خدادادی نے بتایا کہ بحری جہاز کے ذریعہ ارسال کی جانے والی دوسری کھیپ میں ڈبہ بند کھانے،چاول، شکر، آٹا اور دیگر غذائی اشیا شامل ہیں- انہوں نے کہا کہ یہ جہاز سامان لوڈ ہو جانے کے بعد آئندہ تین دن میں یمن کی طرف روانہ ہوگا- انہوں نے کہا کہ یمن کے مظلوم عوام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائیٹی کی انسان دوستانہ امداد بحری جہاز کے ذریعہ دوسری بار ارسال کی جارہی ہے- ایرانی ہلال احمر سوسائیٹی کی انسان دوستانہ امداد کا حامل نجات نامی پہلا بحری جہاز، گیارہ مئی کو ایران کے جنوبی شہر بندرعباس سے یمن کے لئے روانہ ہوا تھا جو جمعہ کی رات جیبوتی میں لنگرانداز ہوا جبکہ اقوام متحدہ کے ذریعہ یمن منتقلی کے لئے ہفتے کو جیبوتی میں ایرانی امدادی سامان اتارا گیا ۔




    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن کے لئے ایرانی امداد کا حامل دوسرا بحری جہاز ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top