• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, May 28, 2015

    مصر:قبطی عیسائی عمرہ ٹکٹ جیتنے میں کامیاب

    مصر:قبطی عیسائی عمرہ ٹکٹ جیتنے میں کامیاب


    مصر میں ایک مقامی کمپنی کی جانب سے شعبان المعظم میں عمرہ کی سعادت کے لیے کی کرائی گئی قرعہ اندازی میں ایک قبطی عیسائی بھی عمرہ کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اب وہ چاہیں تو یہ ٹکٹ کسی مسلمان دوست کو تحفے میں دے دیں یا اس کے بدلے میں رقم وصول کریں۔ پچھلے چھ سال میں مصر میں عمرہ کا ٹکٹ جیتنے والے یہ تیسرے قبطی ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں مشرقی قاہرہ میں السویز کے مقام پر ایک مقامی فرم کی جانب سے سال 2015ء کے لیے عمرہ کے لیے قرعہ اندازی کرائی گئی۔ قرعہ اندازی میں قبطی عیسائی مینا محروس مرقص بھی ایک ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔کمپنی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ قرعہ اندازی نہایت شفاف طریقے سے ہوئی ہے۔ اس کا اندازہ اس امرسے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک قبطی بھی عمرہ کا ٹکٹ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر:قبطی عیسائی عمرہ ٹکٹ جیتنے میں کامیاب Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top