مصر کو روسی جنگی طیاروں کی فراہمی پر اتفاق
روس نے مصر کو چھتیس روسی ایم آئی جی 29 جنگی طیاروں کی فراہمی پر اتفاق کر لیا ہے۔یہ اطلاع روسی اخبار ویدوموستی نے قومی طیارہ ساز صنعت کے ذرائع کے حوالے سے دی۔ توقع ہے کہ متعلقہ سمجھوتے پر عنقریب دستخط کئے جائیں گے۔ تاہم ہتھیار اور عسکری سامان برآمد کرنے والی سرکاری کارپوریشن "روس اوبورون ایکسپورت" کے ذرائع نے اس اطلاع پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال روس اور مصر نے ایک سمجھوتہ کیا جس کے مطابق مصر کو ایک 300 میزائل کمپلکس فراہم کئے جا رہے ہيں، اس سمجھوتے کی مالیت پچاس کروڑ ڈالر ہے۔ایم آئی جی 29 جنگی طیاروں کی فراہمی کے سمجھوتے کی مالیت دو ارب ڈالر ہو سکتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment