• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, May 26, 2015

    علامہ قرضاوی :مصر میں پھانسی کی سزاؤں کی مذمت

    علامہ قرضاوی :مصر میں پھانسی کی سزاؤں کی مذمت


    عالمی شہرت یافتہ عالم دین علامہ یوسف القرضاوی نے مصر کی ایک عدالت کی جانب سے خود کو ،برطرف صدر ڈاکٹر محمد مرسی اور اخوان المسلمون کے ایک سو پانچ کارکنان کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔علامہ یوسف قرضاوی نے اتوار کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے عدالت کے حکم کو ''نان سینس'' اور اسلامی شریعت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔انھوں نے بیان میں کہا ہے کہ ''اس طرح کے احکامات کی کوئی اہمیت نہیں اور ان پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ اللہ کے فرامین کی خلاف ورزی ہیں، یہ عوامی قانون کے بھی خلاف ہیں اور کوئی بھی انھیں قبول نہیں کرے گا''۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: علامہ قرضاوی :مصر میں پھانسی کی سزاؤں کی مذمت Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top