• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, May 23, 2015

    داعش کا شام کے تاریخی شہر تدمر پر راکٹوں سے حملہ

    داعش کے جنگجوؤں نے شام کے تاریخی شہر تدمر کے رہائشی علاقے پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
    برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے تدمر کے نواح میں واقع ایک دو ہزار سال قدیم تاریخی جگہ کے نزدیک داعش کے جنگجوؤں اور سرکاری فوج کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاع دی ہے۔اس جگہ کو یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے رکھا ہے۔
    آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے پہلی مرتبہ تدمر شہر پر بڑی تعداد میں راکٹ فائر کیے ہیں۔انھوں نے تدمر کے نواحی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ شہر میں واقع جیل اور تیل اور گیس کی تنصیبات پر حملے کررہے ہیں۔
    شام کے محکمہ نوادرات اور تاریخی آثار کے ڈائریکٹر مامون عبدالکریم کا کہنا ہے کہ اتوار کو دو راکٹ تدمر کے عجائب گھر کے باغ میں گرے تھے۔اس جگہ بہت سے مجسمے مقابر اور دوسرے نوادرات ہیں جنھیں بڑی حفاظت سے رکھا گیا ہے۔تاہم حملے میں ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: داعش کا شام کے تاریخی شہر تدمر پر راکٹوں سے حملہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top