• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, May 30, 2015

    داعش کے جنگجوؤں کی دمشق کی جانب پیش قدمی

    شامی فوج کے قدیم شہر تدمر اور اس کے نواحی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے باوجود انھوں نے دارالحکومت دمشق کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔
    شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے داعش کے زیر قبضہ قدیم شہر تدمر اور اس کے نواح میں سوموار کو متعدد فضائی حملے کیے تھے لیکن یہ حملے داعش کو دمشق کی جانب بڑھنے سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ وہ تدمر سے دمشق کی جانب جانے والی شاہراہ پر ستر کلومیٹر کا فاصلہ طے کرچکے ہیں اور اںھوں نے وہاں فاسفیٹ کی کانوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
    برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے ملک میں موجود اپنے نیٹ ورک کے حوالے سے داعش کی تدمر اور دمشق کے درمیان شاہراہ پر اس پیش قدمی اور فاسفیٹ کی کانوں پر قبضے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تنظیم نے ایک بڑے علاقے اور اقتصادی مفادات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: داعش کے جنگجوؤں کی دمشق کی جانب پیش قدمی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top