کویت: تنازعہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی سے نکالا جائے، او آئی سی |
کویت میں آرگنائزیسن آف اسلامک کوآپریشن کا 42 وزرائے خارجہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے اور اجلاس سے اپنے افتتاحی خطاب میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل عیاد امین مدنی نے مسئلہ کشمیر کا خصوصی تذکرہ کیا انہوں نے ایک مرتبہ پھر اسلامی ممالک کی بین الاقوامی تنظیم کی طرف سے کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا ''او آئی سی کشمیریوں کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق بالخصوص خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کیلئے جاری مبنی برحق جدوجہد کی لگاتار حمایت کرتی آئی ہے' اس مسئلے کی وجہ سے اب تک نہ صرف متعدد معصوم لوگوں کی قیمتی زندگیاں تلف ہوئی ہیں بلکہ اس کی وجہ سے خطے اور اس کے آگے امن و سلامتی کو خطرہ درپیش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی ہمیسہ اس بات پر زور دیتی رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمیر کو پرامن اور مخلصانہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کے حتمی حل کیلئے تعمیری مذاکرات کی ضرورت ہے اور اس کے لئے کشمیری عوام کی خواہشات اور ان کے جذبات کا احترام کیا جانا چاہئے۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے حاشیے پر تنظیم کے کشمیر سے متعلق خصوصی رابطہ گروپ کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس کی صدارت جموں کشمیر کے بارے میں او آئی سی سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی عبدالرحمان عبداللہ عالم نے کی۔
0 comments:
Post a Comment