• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, May 26, 2015

    مصر: "حماس دہشت گرد تنظیم" کیس کی اپیل پرسماعت 06 جون تک ملتوی

    مصر: "حماس دہشت گرد تنظیم" کیس کی اپیل پرسماعت 06 جون تک ملتوی


    مصرکی ایک اپیل کورٹ نے اسلامی تحریک مزحمت"حماس" کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے ایک دوسرے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت 06 جون تک موخر کردی ہے۔
    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز حماس کو دہشت گرد قرار دیے جانے کے عدالتی فیصلے پر اپیل کی سماعت جسٹس اسامہ صبری کی عدالت میں ہوئی۔ مختصر سماعت کے بعد عدالت نے مزید سماعت چھ جون تک ملتوی کردی۔ چھ جون کو عدالت اپیل پراپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔
    خیال رہے کہ مصرکی ایک فوج داری عدالت نے 28 فروری کو اپنے ایک فیصلے میں حماس پر سابق برطرف صدر حسنی مبارک کے دورمیں ان کے خلاف بغاوت کے وادی النطرون جیل توڑنے،اخوان المسلمون کے کارکنوں کو فرار کرانے میں مدد کرنے تحریر اسکوائر میں اخوان المسلمون کے کارکنوں کے ساتھ مل کرمخالفین کو قتل کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا اور اس الزام کے تحت حماس کو "دہشت گرد " تنظیم قرار دیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل بھی کی گئی تھی اور حماس کےخلاف درخواست گذار وکلاء نےاپنی درخواستیں واپس لے لی تھیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر: "حماس دہشت گرد تنظیم" کیس کی اپیل پرسماعت 06 جون تک ملتوی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top