• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, May 23, 2015

    داعش کا مغربی شہر الرمادی پر قبضہ ،عراقی فوج فرار

    سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ (داعش) نے پے در پے حملوں کے بعد عراق کے مغربی شہر الرمادی پر قبضہ کر لیا ہے اور سرکاری سکیورٹی فورسز کے اہلکار وہاں سے بھاگ گئے ہیں۔
     نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے اتوار کو یکا یک الرمادی کو خالی کردیا ہے جس کے بعد وہاں داعش کے جنگجو قابض ہوگئے ہیں۔عراقی فوج نے گذشتہ سال جون میں جس طرح شمالی شہر موصل کو داعش کی یلغار کے بعد آناً فاناً خالی کیا تھا بالکل اسی انداز میں الرمادی کو بھی خالی کردیا ہے اور داعش کو بآسانی اس شہر پر قبضہ کرنے دیا ہے۔
    درایں اثناء فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے یہ اطلاع دی ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے الرمادی میں واقع صوبہ الانبار کے آپریشنز کمانڈ سنٹر پر قبضہ کر لیا ہے اور اب ان کا اس صوبائی دارالحکومت پر قبضہ ہوا ہی چاہتا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: داعش کا مغربی شہر الرمادی پر قبضہ ،عراقی فوج فرار Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top